ناقص سی این جی سلنڈروں والی گاڑیوں کے خلاف اپریشن شروع ،نوازش علیسی
Posted on March 11, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات : حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلع گجرات میں ناقص سی این جی سلنڈروں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈان شروع ۔جس کا مقصد مستقبل میں انسانی جانوں کے ضیا کو ایسے حادثات سے بچانا ہے جوکہ پچھلے دنوں سی این جی سلنڈر پھٹنے سے رونما ہوئے تھے ۔ ڈی سی او گجرات نوازش علی کے حکم پر سیکرٹری آر ٹی اے گجرات رئوف بابر نے اپنے عملے کے ساتھ مل کر ناقص سی این جی سلنڈروں والی گاڑیوں کے خلاف اپریشن شروع کردیا ۔ اس سلسلے میں سیکرٹری آر ٹی اے گجرات رئوف بابر نے 36گاڑیوں کو ناقص سلنڈروں کی پاداش میں بند کردیا ۔ جبکہ 20گاڑیوں کے مالکان کو تقریبا20ہزار سے زائد جرمانہ کردیا ۔ایڈیشنل کلکٹر سید شہباز حسین نقوی اور اے سی واصف بشیر کھوکھر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔حکومت پنجاب کی طرف سے ان ہدایات کے پیش نظر اور ڈی سی او نوازش علی کی طرف سے ضلع بھر میں ناقص سی این جی سلنڈروں والی گاڑیوں کے خلاف کیے جانے والے اپریشن کو ضلع بھر کی عوام نے خوش آئین اقدام قرار دیا ہے ۔