ناموس رسالت صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا : مرزا الیاس جرال
Posted on September 16, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی) ممتاز تاجر راہنما صدر انجمن تاجران کٹرا بازار مرزا الیاس جرال نے کہا ہے کہ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ، اور گستاخ رسول چاہیے کوئی بھی ہو واجب القتل ہے ، ہمارے سامنے غازی علم دین شہید ، غازی عامر چیمہ شہید کی مثالیں موجودہیں ، جنہوں نے ناموس رسالت صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کیلئے اپنی جانیں قربان کر دیں ، لیکن ناموس رسالت صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم پر سمجھوتہ نہیں کیا ۔
انہو ں نے کہا کہ ہم امریکی پادری ٹیری جونز کی مذمت کرتے ہیں کہ جس نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی اور نبی پاک صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کے خلاف گستاخانہ الفاظ استعمال کیے ، انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان گستاخانہ خاکے و فلم جاری کرنے والی ویب سائٹ پر فوری پابندی عائد کرے ۔