ناٹنگھم: (جیو ڈیسک) انگلینڈ نے ناٹنگھم ٹیسٹ میچ میں مہمان ویسٹ انڈیز کو نو وکٹوں سے ہرا کر تین ٹیسٹ میچز کی سیریز دو ایک سے اپنے نام کرلی۔ کھیل کے چوتھے روز مشکلات کی شکار ویسٹ انڈیز نے دوسری نامکمل اننگز اکسٹھ رنز اور چھ وکٹوں سے دوبارہ شروع کی۔ مرلون سیمیولز ایک سائیڈ سے اپنی ٹیم کو مستحکم پوزیشن میں لانے کی کوشش کرتے رہے لیکن وہ چھہتر رنز بناکر پویلین لوٹ آئے۔ ویسٹ انڈیز ایک سو پینسٹھ رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
انگلش ٹیم کو جیت کیلئے ایک سو آٹھ رنز کا ہدف ملا۔جیمز اینڈرسن اور ٹم بریسنن نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں انگلش بلے بازوں نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ پر پورا کرلیا۔ کپتان اینڈرو اسٹراس پینتالیس اور ایلیسٹرکک تینتالیس رنز بناکر نمایاں رہے۔ سیریز کا آخری ٹیسٹ سات جون سے برمنگھم میں شروع ہوگا۔