نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے 25سالہ نوجوان کو قتل کردیا

گجرات(جی پی آئی)نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے 25سالہ نوجوان کو قتل کردیا بتایا گیا ہے کہ معین الدین پور کے رہائشی 25سالہ علی عباس شاہ کو ڈنڈے مار کے قریب محلہ نظام آباد میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگئے۔

قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم وقوعہ کے فوری بعد تھانہ سول لائن کے ایس ایچ او محمد یوسف تارڑ بمعہ پولیس نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے عزیز بھٹی ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔