نرملا دیش پانڈے

Nirmala Deshpande

Nirmala Deshpande

نام :: نرملا دیش پانڈے

تاریخ پیداءش :: 19/10/1929

01/05/2008 :: تاریخ وفات

وجھ شھرت :: ہندوستان کی مشہور گاندھی نواز کارکن، مصنفہ اور دانشور

نرملا دیش پانڈے بہت کم عمری میں جنگ آزادی کی تحریک سے جڑ گئی تھیں اور تیئس برس کی عمر میں جنگ آزادی کے عظیم مجاہد ونوبھا بھاوے کی بھودان تحریک سے منسلک ہوئی ہیں اور ملک کے مختلف حصوں میں چالیس ہزار کلومیٹر کا مارچ کیا۔

عدم تشدد کا فروغ
پانڈے نے تاعمر امن، عدم تشدد اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے نظریہ کو فروغ دیا، پورے جنوبی ایشیا میں اس کی تشہیر کی اور جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان باہمی دوستی کو قائم کرنے کے لیے کام کیا۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان باہمی رشتوں میں تلخی کو کم کرنے میں ان کا اہم کردار رہا ہے۔ غیر شادی شدہ رہیں۔

تصانیف
کئی کتابوں کی مصنفہ نرملا دیش پانڈے نے ناول، ڈرامے اور سفر نامے بھی لکھے۔

اعزازات
انہیں تین یونیورسٹیوں سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری بھی دی گئی۔ نرملا کو پہلے 1997 اور پھر 2004 میں دوسری مرتبہ راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیا گیا اور اعلی شہری اعزاز پدم وبھوشن اور راجیوگاندھی سدبھانا ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ یکم مئی 2008 کو 79 سال کی عمر میں ان کا انتقال ہوا۔