نواب بگٹی قتل کیس میں نامزد سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیرپاو نے اپیل کی ہے کہ کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سیشن کورٹ منتقل کیا جائے۔کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک میں نواب اکبر خان بگٹی قتل کیس کی سماعت کے دوران کیس میں نامزد سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاو کے وکیل پیش ہوئے۔
انہوں نے آفتاب احمد شیرپاو کی جانب سے عدالت سے استدعا کی کہ کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سیشن کورٹ منتقل کیا جائے جس کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج جناب محمد اسماعیل بلوچ نے کیس کی سماعت سولہ نومبر تک ملتوی کردی۔