ماتلی (جیو دیسک)مسلم لیگ نواز کے سربراہ میاں نواز شریف کے ماتلی میں ہونے والے جلسہ عام کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ جلسے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں۔میاں نواز شریف آج ہوائی جہاز کے ذریعے تلھار ایئر بیس پہنچیں گے جس کے بعد وہ ماتلی میں کارکنوں اور لیگی رہنماوں سے ملاقات کریں گے۔
جلسہ کیلئے بڑا پنڈال اور اسٹیج کے علاقہ ہزاروں کرسیاں رکھی گئی ہیں جبکہ میاں نوز شریف سمیت دیگر رہنماوں کی تصویریں ، پینا فلیکس بینر اور مسلم لیگ کے جھنڈو سے پنڈال کو سجایا گیا ہے۔سیکیورٹی کے سخت انتظامات جلسہ گاہ کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔