نواز شریف سے سنی تحریک کے وفد کی ملاقات

Meeting

Meeting

رائے ونڈ: (جیو ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے سنی تحریک کے وفد نے ثروت اعجاز قادری کی قیادت میں ملاقات کی۔

رائے ونڈ فارم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف نے کہا وہ ملکی مفاد کے لئے اصولوں کی سیاست کر رہے ہیں،وہ سمجھتے ہیں جس جماعت میں اصول نہیں وہ کبھی آگے نہیں بڑھ سکتی۔ ان کا کہنا تھا ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ضروری ہے ۔ تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں مل کر کردار ادا کریں۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا سنی تحریک نے مہنگائی، بے روزگاری اور دہشت گردی کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کی ۔ دونوں رہنماں نے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔