اسلام آباد : (جیو ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کہتے ہیں کہ اگر نواز شریف شیر ہیں تو وہ اسمبلیوں سے استعفےٰ دے کر دکھائیں۔ عوام کی لوٹی ہوئی دولت ہر صورت وآپس لائیں گے۔ کسی کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے، ملک میں انقلاب لائیں گے۔
اسلام آباد میں خواتین کنونشن سے خطاب میں عمران خان نے نواز شریف کو للکارتے ہوئے کہا کہ اگر وہ واقعی شیر ہیں تو اسمبلیوں سے استعفےٰ دے کر دکھائیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نواز نگراں حکومت میں حصہ لینے کے لیے استعفےٰ نہیں دے رہی۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ اپنے امپائر کھڑے کر کے بھی تحریک انصاف کو نہیں ہرا سکتی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کے جانے کا وقت قریب آ پہنچا عوام کی لوٹی ہوئی دولت ہر صورت وآپس لائیں گے۔ تحریک انصاف خواتین کو ان کے جائز حقوق دلائے گی اور ان کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا خاتمہ کرے گی۔