مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور انہیں ان کی سالگرہ پر مبارک باد دی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے پیر پگارا سے ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، اور پیر پگارا سے ملاقات کی خواہش بھی ظاہر کی۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ نے پیر پگارا کو ملکی صورتحال میں کردار ادا کرنے کی گذارش کی۔