قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے 30 سال ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کی، چیئرمین تحریک انصاف شوکت خانم ہسپتال کے پیچھے نہ چھپیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں قائد حزب اختلاف چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ الزام تراشی سے قوم کا وقت ضائع ہورہا ہے۔ قوم کو سچ پتا لگنا چاہیئے۔ میڈیا ٹرائل کے بجائے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا۔ عمران خان میں ہمت ہے تو عدالتوں میں جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جلا وطنی کے دوران مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے بچوں نے بیرون ملک خود کاروبار شروع کیا۔ ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، اثاثے پیش کرنے کو تیار ہیں۔ بچوں کے کاروبار کو بحث میں نہ لایا جائے۔ چودھری نثار نے کہا کہ غصہ نہیں بلکہ حقائق سے بڑا لیڈر بنتا ہے۔ عمران خان کے الزامات رحمان ملک والے ہیں۔ ان کا چیلنج قبول کرکے ہی پریس کانفرنس کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریمنڈ بیکر کی کتاب میں زیادہ الزامات صدر زرداری اور دیگر پر بھی ہیں لیکن عمران خان کی جانب سے ان کے بارے میں قوم کو نہیں بتایا گیا۔ نواز شریف نے مے فیئر کے فلیٹ چھپائے نہیں ہیں۔ یہ فلیٹ قرض پر لئے گئے جن کی ادائیگی ابھی تک جاری ہے۔ کے سینئر رہنما چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے 30 سال ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کی، چیئرمین تحریک انصاف شوکت خانم ہسپتال کے پیچھے نہ چھپیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں قائد حزب اختلاف چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ الزام تراشی سے قوم کا وقت ضائع ہورہا ہے۔ قوم کو سچ پتا لگنا چاہیئے۔ میڈیا ٹرائل کے بجائے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا۔ عمران خان میں ہمت ہے تو عدالتوں میں جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جلا وطنی کے دوران مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے بچوں نے بیرون ملک خود کاروبار شروع کیا۔ ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، اثاثے پیش کرنے کو تیار ہیں۔ بچوں کے کاروبار کو بحث میں نہ لایا جائے۔ چودھری نثار نے کہا کہ غصہ نہیں بلکہ حقائق سے بڑا لیڈر بنتا ہے۔ عمران خان کے الزامات رحمان ملک والے ہیں۔ ان کا چیلنج قبول کرکے ہی پریس کانفرنس کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریمنڈ بیکر کی کتاب میں زیادہ الزامات صدر زرداری اور دیگر پر بھی ہیں لیکن عمران خان کی جانب سے ان کے بارے میں قوم کو نہیں بتایا گیا۔ نواز شریف نے مے فیئر کے فلیٹ چھپائے نہیں ہیں۔ یہ فلیٹ قرض پر لئے گئے جن کی ادائیگی ابھی تک جاری ہے۔