مسلم لیگ ن کے صدرنوازشریف نے کہاہے کہ پاکستان اورافغانستان کا ایک دوسرے کوسمجھنا اور تعاون کو فروغ دینا خطے کے امن اور استحکام کیلئے ضروری ہے۔
افغان صدر کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب میں نوازشریف کاکہناتھاکہ افغانستان میں استحکام پاکستان کے امن کاضامن بن سکتا ہے۔ انھوں نے حامد کرزئی کی مصالحتی کوششوں کوسراہا۔ نوازشریف نے سابق افغان صدر برہان الدین ربانی کے قتل پردکھ اورافسوس کا اظہارکیا ۔
اس موقع پر افغان صدر حامد کرزئی نے نوازشریف کاشکریہ ادا کیا اورانھیں ایک مخلص دوست قراردیا۔ اس موقع پرحامد کرزئی نے نوازشریف کے کابل کے دورے کی دعوت دی۔