نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کیلئے کھیل کے میدان کا آباد ہونا ضروری ہے ، چوہدری حق نواز

بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر) معاشرے کے اندر نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کیلئے کھیل کے میدان کا آباد ہونا ضروری ہے جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں ان خیالات کااظہار ساؤتھ افریقہ کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری حق نواز نے گزشتہ رو ز بھمبر رجانی میں شفیق مرحوم کرکٹ ٹورنامنٹ کی فائنل تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ شفیق مرحوم انتہا ئی شفیق اور مہربان انسان دوست تھا آج مرحوم کی یاد کو تازہ کرنے کیلئے جن نوجوانوں نے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ہے ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے کہاکہ ضلع بھمبر کے اندر مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کو زندہ کرنے اور نوجوانوں کو منشیات جیسی لعنت سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھوں گا تقریب سے اعجاز بشیر ،ناصر شریف بٹ اور دیگر نے خطاب کیا ۔