نو سرباز اور جعل ساز گروہ نے میرے خاوند کی ساری جائیداد محکمہ مال کیساتھ مل کر اپنے نام کر لی ، رشید بی بی

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) نو سر باز اور جعل ساز گروہ نے میرے خاوند کی ساری جائیداد محکمہ مال کیساتھ مل کر اپنے نام کر لی ڈپٹی کمشنر سمیت ہر فورم استعمال کر چکی ہوں لیکن محکمہ مال کی طرف سے کوئی ریلیف نہیں ملا چیئرمین احتساب بیورو میری مدد کریں اور جعل ساز اور نوسر باز گروپ کیخلاف کارروائی کریں ان خیالات کا اظہار بھمبر کے نواحی گاؤں کانگڑہ کی رہائشی رشید بی بی بیوہ خادم نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ارشد غازی نامی شخص نے میرا جینا حرام کررکھا ہے اس نے محکمہ مال کے ساتھ ساز باز کر کے میرے مرحوم خاوند کی جائیداد اپنے نام کر لی ہے انہوں نے کہا کہ یہ نو سر باز اور جعل ساز گروہ ہے جو اس سے پہلے بھی کئی کارروائیاں کر چکا ہے اس گروہ سے محکمہ مال بھمبر کے کرپٹ ملازمین کیساتھ ملکرجعل سازی اور نو سر بازی کے ذریعے میرے خاوند کی ساری جائیداد اپنے نام منتقل کر لی ے جس کی داد رسی کیلئے ڈپٹی کمشنر سمیت ہر فورم پر گئی ہوں لیکن کئی غریب بیوہ کی شنوائی نہ ہوئی اب میں چیئرمین احتساب بیورو سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ میری فریاد سنیں اور داد رسی کریں۔