پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نیب کو بے نظیر بھٹو شہید کی قبر کا ٹرائل کرنے کی اجازت ہے لیکن معاملہ اہم شخصیت کے بیٹے کا ہو تو نیب قابل اعتبار نہیں۔
ایک ویب سائٹ پر دیئے گئے اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نیب شہید بے نظیر بھٹو کا ٹرائل کر سکتی ہے لیکن ارسلان افتخار کا نہیں۔ نیب کو شہید بے نظیر بھٹو کی قبرکا ٹرائل کرنے کی اجازت ہے لیکن ارسلان افتخار کے مقدمے کا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاملہ جب کسی اہم شخصیت کے بیٹے کا ہو تو نیب قابل اعتبار نہیں ہے۔