پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل جونئیر اسنوکر چیمپیئن شپ کا فائنل آج کھیلا جائیگا۔ لاہور میں کھیلے جارہے پاکستان نیشنل جونئیر اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں پنجاب کے حنین عامر اور محمد ماجد مدمقابل ہونگے۔ گزشتہ روز کھیلے گئے سیمی فائنل میں پنجاب کے حنین عامر نے خیبرپختونخواہ کے آکاش رفیق کو چار ایک سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی۔ دوسرے سیمی فائنل میں پنجاب ہی سے تعلق رکھنے والے محمد ماجد نے سندھ کے شاہ زیب خان کو سخت مقابلے کے بعد چار تین فریم پوائنٹس کے فرق سے شکست دی۔