نیوزی لینڈ کی سمندری حدود میں مال بردار بحری جہاز ڈوبنے سے بڑی پیمانے پر آلودگی پھیلنے کا خدشہ ہے۔ دو دوز قبل نیوزی لینڈ کے ساحل سے بائیس کلو میٹر دور پھنس جانے والا جہاز دو ٹکڑے ہوکر تیزی سے سمندر میں غرق ہو رہا ہے۔ جہاز میں لدے چار سو کے قریب کنٹینرز بحفاظت نکال لیے گئے ، جبکہ تین سو سے زائد کنٹینرز سمندر میں بہہ گئے ہیں۔ کنٹینرز بہنے سے دور دور تک خشک دودھ پھیل گیا ہے جہاز سے سیکڑوں ٹن ایندھن سمندر میں بہہ جانے سے بیس ہزار سمندری پرندے ہلاک ہو چکے ہیں۔ ڈوبنے والے جہاز سے تیل کا اخراج جاری ہے جس سے مزید سمندری آلودگی پھیل رہی ہے انتظامیہ نے قرببی علاقوں سے گزرنے والے جہازوں اور کشتیوں کو وارننگ بھی جاری کردی ہے۔ ایندھن کا اخراج روکنے کے لیے کارروائی جاری ہے۔ جبکہ لاپرواہی برتنے پر کپتان اور نیوی گیشن افسر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔