نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو ایک وکٹ سے ہرا دیا

New Zealand Vs South Africa

New Zealand Vs South Africa

پارل (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میں جیمس فرینکلن کی شاندار بیٹنگ کی بدولت سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو ایک وکٹ سے ہرا دیا۔ کیویز کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری مل گئی۔

پارل میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو کیوی بولرز نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو دو سو آٹھ رنز پر آؤٹ کر دیا۔ فاف ڈوپلسس ستاون اور رائن مک لارین تینتیس رنز نمایاں بیٹسمین رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل مک کلناگن اور کین ولیم سن نے چار چار وکٹیں لیں۔

جواب میں نیوزی لینڈ کی سات وکٹیں صرف ایک سو پانچ رنز پر گر یں تو کیویز کی شکست یقینی دکھائی دیتی تھی لیکن جیمس فرینکلن نے ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست تینتالیس رنز بنا کر اپنی ٹیم کو ایک وکٹ سے فتح دلا دی۔ بی جے واٹلنگ پینتالیس رنز نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ سیریز کا دوسرا ون ڈے بائیس جنوری کو کمبرلے میں کھیلا جائے گا۔