امریکا میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاج جاری ہے، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ عراق افغان جنگیں بند کرکے وہاں خرچ ہونے والی رقم روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر لگائی جائے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اور عالمی نشریاتی داروں کے مطابق نیویارک میں وال اسٹریٹ کیباہر مظاہرین دوسرے ماہ بھی سماجی نا انصافی اور مالی نا ہمواری کے خلاف احتجاج جایر رکھا اور مطالبات کے حق میں مظاہرہ کرتے رہے۔ ادھر ریاست جارجیا، آکلینڈ، اوریگان اور دیگر ریاستوں شہروں میں بھی اسٹاک ایکسچینجز کے باہر احتجاج کیا گیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ربڑ کی گولی چلائی اور متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کیا۔