نیویارک : (جیو ڈیسک) ہالی ووڈ کے مشہور فنکار جسٹن بائبر نے ورلڈ ٹور کا آخری کانسرٹ سجایا نیو یارک کے آپولو تھیٹر میں ۔ نو جوان نسل کی آ واز اورلوگوں کے دلوں پر راج کر نیوالیگلوکار جسٹن بائبر نے گایا تو لوگ جھوم اٹھے۔
ایک طرف تو لوگ جسٹن کی پاپ موسیقی اورڈانس سیلطف اندوز ہوتے رہے تو دوسری جانب کچھ پرستار ورلڈ ٹورکے آ خری شو پر اداس بھی تھے ۔ انہوں نے اپنے پسند یدہ گلوکار کو نم آنکھوں سے رخصت کیا ۔ کینیڈا کے چھوٹے سے قصے سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان نے بہت کم عرصے میں گلوکاری کی دنیا میں اپنے قدم جمائے۔