نیویارک : گلوکارہ ریحانا کا 777 ٹور ختم ، نیا البم لانچ

Rihanna

Rihanna

گلوکارہ ریحانا کا میوزیکل ٹور ہوا ختم۔ نیویارک میں نیا البم ریلیز کردیا۔ میوزکل ٹور 777 سات ممالک، سات دن اور سات کانسرٹس یہ وعدہ تھاامریکی گلوکارہ ریحانا کا جوپورا ہفتہ ملکوں ملکوں گاتی رہی ,گنگتاتی رہی نیویارک سے شروع ہونے والی میوزیکل جرنی ختم ہوئی ۔

ٹور کیبعد ریحانا نیویارک واپس پہنچی جہاں مداحوں نے پرجوش استقبال کیا ۔ خود ریحانا بھی کامیاب ٹور پر بے حد خوش نظرآرہی تھی ۔ جب پوچھا گیا ٹور میں سب سے اچھا کیا تھا، ریحانا کا جواب تھا میرا ٹور اور پرجوش فینز۔ اس ٹرپ میں اگر کوئی ناراض ہوا تو وہ تھے ایک سو پچاس صحافی جو کے ساتھ رہے۔ ریحانا نے میڈیا کو وقت نہ دینے پر معذرت کی اور کہا کہ کچھ نہ کچھ تو غلطی ہر جگہ ہی ہوتی ہے ۔ میوزیکل ٹور ختم ہونے کے بعد ریحانا نے اپنا نیا البم جاری کر دیا۔