نیو یارک میں نکول کیڈمین کا گھر ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر میں فروخت

New york

New york

ہالی ووڈ (جیوڈیسک) ہالی ووڈ اداکارہ نکول کڈمین نے نیو یارک میں واقع اپنے سپنوں کا گھر ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر میں فروخت کر دیا۔دریائے ہڈسن کے کنارے واقع جدید طرز تعمیر کا شاہکار گھر تین بیڈ رومز پر مشتمل ہے جسے منفرد انداز میں سجایا گیا ہے۔ اداکارہ نے ٹام کروز سے علیحدگی کے ایک سال بعد دو ہزار دو میں گرین ویچ ویلج اپارٹمنٹ میں اپنے لئے گھرخریدا۔

گھر خریدنے کے لئے نکول نے اس وقت چھیاسٹھ لاکھ ڈالر خرچ کئے تھے۔ نکول کڈمین کے گھر کی فروخت کو علاقے میں سب سے مہنگی پراپرٹی ڈیل خیال کیا جا رہا ہے۔