گزشتہ روزمہمند ایجنسی میں ہونے والے نیٹو حملے میں شہید24 اہلکاروں کی نماز جنازہ پشاورکے کور ہیڈ کوارٹر اداکر دی گئی ۔ نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی ، گورنرو وزیراعلی خیبر پختون خواہ اور وفاقی وزیر غلام احمد بلور سمیت دیگر صوبائی وزرا اور فوج کے افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ نماز جنازہ کے بعداہلکاروں کے جسد خاکی کو تدفین کیلئے ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردیے گئے ۔ اس سے قبل آرمی چیف نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے نیٹوحملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عیادت کی ۔