اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب حسین ہارون نے مہمند ایجنسی میں نیٹو حملے پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون کو احتجاجی مراسلہ پیش کردیا ہے۔ احتجاجی مراسلہ میں پاکستان کی سالمیت پر حملے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ مراسلے میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سلامتی کونسل امریکا اور نیٹو کی اس جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے با ضابطہ احتجاج کرے۔ خط کے ذریعے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو پاکستان کی دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں سے آگاہ کیا گیا، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ امریکہ سے پندرہ روز میں شمسی ایئربیس خالی کرالی جائے گی۔