نیٹو حملے کو معاف نہیں کیا جا سکتا۔ پرویز مشرف

pervez musharraf

pervez musharraf

سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نیٹو حملے کو معاف نہیں کیا جا سکتا۔ شمسی ائیر بیس شکار کھیلنے کیلئے نوازشریف کے دورمیں متحدہ عرب امارات کو دی گئی تھی۔
ذرائع سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ نیٹو حملے کی وجہ سمجھ نہیں آتی، ہو سکتا ہے نیٹو ہیلی کاپٹرز کو افغان فوج نے بلایا ہو اور انھیں کوئی غلط اطلاع فراہم کی گئی ہو۔ ان کا موقف تھا کہ افغانستان میں بھارت بھی اپنی برتری چاہتا ہے اس لئیامریکا کے جانے کے بعد افغان مسئلے کا حل پاکستان کیلئے بھی قابل قبول ہوناچاہئے، افغان اہلکاروں کی تربیت بھارت میں ہوتی ہے۔
سابق صدر نے واضح کیا کہ شمسی بیس نواز شریف کے دورمیں یو اے ای کو دی گئی، امریکا کو شمسی ایئربیس خالی کرنی چاہئے، ہم نے دو ہزار آٹھ میں جیکب آباد ایئربیس کو بھی امریکا سے خالی کرالیا تھا۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد ایٹمی اثاثوں کو محفوظ بنادیا گیا تھا۔