پینٹا گون کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ چھبیس نومبر کو مہمند ایجنسی میں ہونے والے نیٹو حملے کی تحقیقات تئیس دسمبر تک مکمل کرلی جائیں گی۔ واشنگٹن میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پینٹا گون کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات پیچیدہ لیکن انتہائی اہم ہیں۔ نیٹو حملے نے پاکستان سے تعلقات کو مزید گھمبیر بنادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے تعلقات بہتر کرنے کیلئے رابطے جاری ہیں۔ جان کربی نے امید ظاہر کی کہ نیٹو کی سپلائی بحال ہوجائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیٹو حملے کی تحقیقات کل مکمل کرلی جائیں گی۔