پاکستان : (جیو ڈیسک) برطانیہ نے بھی پاکستان سے نیٹو سپلائی کی بحالی کا مطالبہ کر دیا، وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ سپلائی بحال نہ کی تو پاکستان کے لئے مسائل پیدا ہوں گے، اڑتالیس ملکوں کی ناراضی مول نہیں لیسکتے۔
وزیر اعظم کے ہمراہ برطانیہ کے دورے سے وآپسی کے موقع پر طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ نیٹو سپلائی لائن بند کرنے کا فیصلہ درست تھا لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ اسے بحال کیا جائے اوروہ خود بھی نیٹو سپلائی لائن کی بحالی کی حامی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سپلائی لائن کی بندش سے نیٹو کے 48 رکن ملکوں کو ناراض نہیں کر سکتے جن میں زیادہ تر پاکستان کے دوست ہیں۔ نیٹو سپلائی لائن بند ہونے سے ترک فوج بھی متاثر ہوئی ہے۔ وزیر خارجہ نے امریکی سفیر کیمرون منٹر کی تبدیلی کو امریکہ کااندرونی معاملہ قرار دیا۔