نیٹو سپلائی پر خطے کا مفاد مدنظر رکھنا چاہیے۔ وزیر اعظم گیلانی

Gilani

Gilani

پاکستان : (جیو ڈیسک) نیٹو سپلائی کی بحالی کے معاملے پر غور کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں نیٹو سپلائی کی بحالی، پارلیمنٹ کی سفارشات اور شکاگو کانفرنس کے حوالے سے لائحہ عمل پر غور کیا جارہا ہے۔

کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال وزیراعظم کے مستقبل سمیت کئی دیگر اہم امور بھی زیر غور آئیں گے۔ اجلاس میں ملکی اور خطے کی سکیورٹی کی صورتحال پر بھی بات چیت ہو گی ذرائع کے مطابق اجلاس میں مالی سال 2012-13 کیلئے وفاقی بجٹ سے متعلق امور پر بھی غور کیا جائے گا۔ ادھر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں ہر حال میں دستور کی پاسداری کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ نیٹو سپلائی کے حوالے سے ہمیں اپنے ساتھ ساتھ خطے کا مفاد بھی دیکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ نے پاکستان سے تعلقات مضبوط کرنے کا وعدہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض عناصر عدالتی فیصلے کی من پسند تشریح کر رہے ہیں۔