اسلام آباد : (جیو ڈیسک) نیٹو سپلائی کی بحالی کا باضابطہ اعلان آج ہوگا۔ کابینہ کا اہم اجلاس شروع ہوگیا ۔ نیٹو سپلائی کی بحالی اور امریکی معافی پر غور ہوگا۔
کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں جاری ہے اور آج کے اجلاس میں نیٹو سپلائی کی بحالی ، امریکی معافی پر غور اور توانائی بحران پر بات چیت کی جائے گی ۔
حکومت آج ٹرانسپورٹرز کو بھی اعتماد میں لے گی، واضح رہے کہ بعض ٹرانسپورٹرز نے نیٹو سامان اٹھانے سے انکارکردیا ہے ۔