لاہور: (جیو ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے کا کہنا ہے کہ وہ نیٹو سپلائی کی بحالی کے حق میں ہیں امریکا سے لڑائی مہنگی پڑے گی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں غلام احمد بلور نے کہا کہ پارلیمنٹ میں قرارداد کی منظوری اور امریکاکی جانب سے انجنز کی فراہمی کے بعد ،مال گاڑیوں کے ذریعے نیٹو کی سپلائی بحال کردینی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی بری ہوں یاسزا ہو دونوں صورتوں میں ان کو فائدہ ہو گا۔