افغانستان(جیوڈیسک)افغان و نیٹو فورسز نے ملک بھر میں مشترکہ کارروائیوں میں ایک سنیئر کمانڈر سمیت26 طالبان جنگجوں کو ہلاک اور حقانی نیٹ ورک کے رہنما سمیت 30 کے قریب طالبان کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ افغان و نیٹو فورسز نے کابل، ننگرہار، ارزگان،قندھار، وردک، لوگر، غزنی، خوست، ہرات اور ہلمند صوبوں میں مشترکہ کارروائیاں کیں جس کے دوران فضائی حملے بھی کئے گئے۔ کارروائیوں کے نتیجے میں 25 طالبان کو ہلاک اور 30 دیگر کو گرفتار اور بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق مشرقی لوگر صوبہ کے پل عالم ضلع میں اتحادی فورسز نے حقانی نیٹ ورک کے ایک رہنما کو گرفتار کرنے کا بھی دعوی کیا ہے جو کہ حالیہ خود کش حملے میں ملوث تھا جس میں 2 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔