ن لیگ عدلیہ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہی ہے، وزیراعظم

Gilani

Gilani

اسلام آباد : (جیو ڈیسک)وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے مسلم لیگ ن عدلیہ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔ وزیراعظم کو آرٹیکل دو سو اڑتالیس کے تحت استثنی حاصل ہے۔وزیراعظم سے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے وزرا نے ملاقات کی۔وزیراعظم نے دوران گفتگو کہاکہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ نوازشریف جیل سے جدہ کیسے پہنچے۔انہوں نے کہ اکہ پاکستان میں پہلا این آر او شریف برادران اور پرویزمشرف کے درمیان ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپنے ہی ملک کے صدر کو سوئس حکام کے حوالے نہیں کیا جا سکتا۔ ملک کے وزیراعظم کوآرٹیکل دو سو اڑتالیس کے تحت اورصدر کو ملکی وعالمی قوانین کے تحت استثنی حاصل ہے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ صرف پارلیمنٹ ہی وہ فورم ہے جو آئین میں تبدیلی کر سکتا ہے۔