پاکستان : (جیو ڈیسک) مسلم لیگ ن سابق ایم پی اے شمائلہ رانا کو صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشست پر ٹکٹ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
شمائلہ رانا کو چوری کے الزام میں اپنی نشست سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔ ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شمائلہ رانا کو عدالت نے بری کیا ہے۔انہیں میڈیا کے باعث نا کردہ گناہ کی سزا دی گئی۔ بے گناہی ثابت ہونے کے بعد انہیں دوبارہ پارٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔