ن لیگ کی گو زردار گو ریلی کیلئے 5000 سے زیادہ پولیس اہلکار

lahore security

lahore security

مسلم لیگ ن کی جانب سے آج گو زردرای گو ریلی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ پانچ ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے آج لاہور میں نکالی جانے والی گو زرداری گو ریلی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
نماز جمعہ کے بعد ریلی کے آنے والے تمام راستوں کو سیل کر دیا جائے گا،ریلی کی سکیورٹی کیلئے پانچ ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے، اس کے علاوہ ریلی کیلئے سادہ کپڑوں میں ملبوس سکیورٹی اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور دیگر مرکزی رہنما وفاقی حکومت مخالف ریلی کی قیادت کریں گے۔