امریکا میں مظاہرین نے احتجاج کے دوران دھواں پھیلانے والا بم وائٹ ہاؤس کے احاطے میں پھینک دیا جس سے سیکورٹی اداروں کی دوڑیں لگ گئیں۔ امریکی خفیہ ادارے کے ترجمان کے مطابق منگل کی شب سرمایہ دارانہ تسلط کے خلاف مظاہرہ کرنے والے ایک سے ڈیڑھ ہزار کے مجمع میں سے کسی نے بم پھینکا۔ جس سے دھواں پھیل گیا لیکن کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے واشنگٹن ڈی سی کو گھیرلیا اور وائٹ ہاس خالی کرالیا گیا ۔ سرچ آپریشن کے بعد وائٹ ہاس کلیئر قرار دے دیا گیا۔ صدر اوباما اور ان کے اہلخانہ واقعے کے وقت وائٹ ہاس میں نہیں تھے۔ خفیہ اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔