واشنگٹن (جیوڈیسک) واشنگٹن میں اسلحے کی خرید و فروخت اور روک تھام سے متعلق موثر قانون سازی کیلئے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
ریلی میں شریک ہزاروں افراد واشنگٹن کے نیشنل مال پر جمع ہوئے۔ انہوں نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسلحہ پر کنٹرول کے کیلئے قوانین بنانے کیلئے نعرے درج تھے۔
ریلی میں شریک زیادہ تر افراد کا تعلق ریاست کنیٹکی کٹ کے شہر نیو ٹاؤن سے تھا۔ کنٹیکی کٹ میں گزشتہ برس 14 دسمبر کو ایک سکول میں فائرنگ سے 27 افراد ہلا ک ہو گئے تھے۔ ان دنوں امریکا بھر میں اسلحہ پر کنٹرول سے متعلق مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔