بولیویا (جیوڈیسک) بولیویا کی حکومت نے امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ واشنگٹن حکومت بولیویا کے صدر ایوو مورالیس کی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کر رہی ہے۔ بولیوین ایوان صدر کے ترجمان کے مطابق امریکی حکومت بولیویا کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہی ہے۔
ترجمان کے مطابق امریکی حکومت بولیویا کے صدر کا تختہ الٹنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور اسی سلسلے میں انہوں نے باقاعدہ ایک سازش بھی تیار کرلی ہے۔
واضح رہے کہ ایوو مورالیس نے 2006 میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد بولیویا کی صدارت سنبھالی تھی۔ بولیویا میں منشیات کی اسمگلنگ کے باعث ان دنوں حالات کافی کشیدہ ہیں۔
پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ کے واقعات کے بعد بولیویا کی حکومت نے امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ امریکی حکومت منشیات فروشوں کو جدید اسلحہ فراہم کر رہی ہے۔