واشنگٹن: معاشی پالیسیوں سے روٹھے عوام کو منانے اوباما بس ٹور پر

Obama

Obama

واشنگٹن:  امریکا کے صدر باراک اوباما نے معیشت کو سنبھالا دینے کے لئے، بس میں سوار ہوگئے ہیں۔ اس بس میں وہ شہرشہر جائیں گے اور عوام کو اپنی اقتصادی پالیسیوں سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔امریکی معیشت کو خسارے سے بچانے کے لئے صدر اوباما نے اہم اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے لئے وہ عوام سے رابطے کررہے ہیں۔اس سلسلے میں وہ تین روزہ بس ٹور شروع کرچکے ہیں۔وہ اس ٹور میں منی سوٹا، آئیووا،اور الی نوائس جائیں گے۔صدر اوبامانے کینن فال، منی سوٹا میں عوام سے اپنے پہلے خطاب میں کانگریس پر شدید تنقید بھی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ ریونیو بڑھانے کے لئے کانگریس ایک ڈالر ٹیکس بھی لگانا نہیں چاہتی۔