واشنگٹن : چین خطے کے ممالک کے لئے خطرہ نہیں: امریکا

leon Panetta

leon Panetta

واشنگٹن(جیوڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ چین خطے کے ممالک کے لئے خطرہ نہیں بلکہ امن و استحکام کیلئے کام کرنیوالی اقوام کا فیملی پارٹ بن چکا ہے۔

امریکا نے کہا ہے کہ چین خطے کے ممالک کے لئے خطرہ نہیں بلکہ امن واستحام کے لئے کام کرنے والی اقوام کا فیملی پارٹ بن چکا ہے۔ امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا نے جارجیا یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین خطے کے ممالک کے لئے خطرہ نہیں ہو سکتا اور نہ ہی یہ تنازعات کی آماجگاہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ چین کی نئی قیادت سے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ وہ خطے کے تمام ممالک کے ساتھ رویہ کے فروغ کو ترجیح دے۔ ہمیں آپس میں سائبر دفاعی امور پر بھی بات کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا، جاپان، کوریا اور دیگر ممالک کے حوالے سے بھی چین کو اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہونا چاہیے۔