امریکی انتخابی نظام بھی غلطیوں اور بے ضابطگیوں سے پاک نہیں، امریکی این جی او نے انکشاف کیا ہے کہ اٹھارہ لاکھ سے زائد مردہ لوگوں کے نام اہل ووٹرز لسٹ میں شامل ہیں۔
امریکی این جی او پی ای ڈبلیو کی ریسرچ رپورٹ کے مطابق ستائیس لاکھ پچاس ہزار افراد کا بطور ووٹراندراج ایک سے زیادہ ریاستوں میں کیا گیا ہے۔پیو کی رپورٹ کے مطابق امریکی الیکٹورل نظام میں غلطیوں کے نتیجے میں ہر آٹھ میں سے ایک ووٹر کا ووٹ مسترد کر دیا جاتا ہے۔
نومبر میں ہونے والے عام انتخابات سے قبل ووٹرز لسٹ میں سنگین غلطیوں کی نشاندہی نے امریکا میں ایک نئی بحث کا آغاز کر دیا ہے۔