والدین کیلئے ان کا سب سے قیمتی اثاثہ انکی اولاد ہو تی ہے :چوہدری انوار الحق
Posted on April 2, 2012 By Geo Urdu میرپور / کشمیر
بھمبر : والدین کیلئے ان کا سب سے قیمتی اثاثہ انکی اولاد ہو تی ہے ان کی تعلیم و تربیت والدین کا فرض اور ان کے بچوں کا بنیادی حق ہے بھمبر میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے زبر دست مقابلے کا صحت مند تعلیمی ماحول پیدا کر رکھا ہے الائیڈ سکول ان میں ایک خوبصورت اضافہ ہے ان خیالات کااظہا ر آزاد جموں و کشمیر کے سابق سپیکر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ممتاز راہنما چوہدری انوار الحق نے لائیڈ سکو ل بھمبر کی تقریب تقسیم انعامات سے بطور مہما ن خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کیا چوہدری انوار الحق نے کہا کہ معصوم پھولوں نے خوبصورت پروگرام پیش کیا ہے جو کسی بھی بڑے شہر کے معیاری ادارے سے بدرجہ اتم بہتر ہے غریب کے بچے کابھی تعلیم حاصل کرنے کا اتنا ہی حق ہے جتنا کسی افسر یا امیر آدمی کے بچے کا ہے انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں کے اساتذہ بھی قوم پر احسان کریں اور بچوں کی تعلیم و تربیت پر بھر پور توجہ دیں ارباب اختیار بھی نئی نسل کی تعمیر پر بھر پور توجہ دیں اس سے قبل چوہدری انوار الحق الائیڈ سکول کے ڈائریکٹر افتخار احمد ،سیکرٹری اسمبلی چوہدری بشارت حسین ،سیاسی و سماجی راہنما انجنیئرخالد پر ویز بٹ ،سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف درائیاں ،چوہدری حق نواز ،صدر کشمیر پریس کلب افتخار احمد عظیمی ،چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،ناصر شریف بٹ سابق صدر کشمیر پریس کلب ،پروفیسر محمد انور چوہدری ،پروفیسر محمد اصغر شاد ،خواجہ محمد صادق بٹ نے بہترین پوزیشن اور نمایاں کارکردگی کے حامل طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے اس سے قبل سکول کے بچوں نے مختلف سماجی موضوعات پر ٹیبلو پیش کیے اور تقاریر کیں جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا ۔