آئی جی سندھ سید مشتاق شاہ نے وحیدہ شاہ کی جانب سے پولنگ عملے پر تشدد کے دوران وہاں موجود خاموش تماشائی بننے والے ڈی ایس پی عرفان شاہ کو معطل کرکے عہدے سے ہٹا دیا۔ ڈی ایس پی عرفان کی جگہ اورنگزیب عباسی کو ٹنڈو محمد خان کا نیا ڈی ایس پی مقرر کیا گیا ہے۔
پی ایس 53 ٹنڈومحمد خان میں ضمنی انتخابات کے دوران وحیدہ شاہ نے الیکشن عملے پر تشدد کیا تھا۔ اس دوران ڈی ایس پی عرفان شاہ نے غفلت و لاپرواہی کا مظاہرہ کیا تھا۔