پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان کی شادی کی تقریب امریکی ریاست ورجینیا میں جاری ہے۔ریما کی شادی امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر طارق شہاب سے ہورہی ہے جن سے ان کا نکاح چند روز قبل ورجینیا میں ہوا تھا۔ ڈاکٹر طارق شہاب اور ریما کے خاندان کے افراد اور ان دوست احباب اس شادی کی تقریب میں شریک ہیں جبکہ فلم انڈسٹری سے میرا سمیت دیگر نامور فنکار بھی ان کی شادی کی تقریب میں شریک ہیں۔ ریما کی شادی کے بارے میں پاکستانی میڈیا خبر کو خاص حیثیت دے رہا ہے اور ناظرین کی دلچسپی بھی بڑھتی جارہی ہے۔ ریما کا حق مہر پچاس ہزار امریکی ڈالر طے پایا ہے۔