پاکستان (جیو ڈیسک)پاکستان جونئیر کیوئسٹ ٹیم کو ورلڈ جونئیر اسنوکر چیمپیئن شپ میں بھیجنے کیلئے فنڈز کا انتظام کرلیا گیا ہے۔ صوبائی وزارت برائے امور نوجوانان کی جانب نصف رقم اسپانسر کردی گئی۔صوبائی وزیر برائے امور نوجوانان فیصل سبزواری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وزارت نے کم بجٹ کے باوجود پاکستان جونئیر ٹیم کو چیمپیئن شپ میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہمارا مقصد صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے سمیت نوجوانوں کو بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔ امید ہے پاکستان جونئیر کیوئسٹ ٹیم ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ میں عمدہ کارکردگی پیش کریگی۔
پی بی ایس اے کے سربراہ عالمگیر شیخ نے بتایا کہ پنجاب حکومت اور پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اس معاملے میں مثبت جواب نہیں دیا تھا۔ ورلڈ جونئیر اسنوکر چیمپیئن شپ چودہ جولائی سے چین کے شہر جیانگ زو میں منعقد ہوگی جس میں محمد حنین عامر اور محمد ماجد پاکستان کی نمائندگی کرین گئے۔ صوبائی وزیر برائے نوجوانان امور فیصل سبزواری نے دو لاکھ چھیالیس ہزار پانچ سو روپے کا چیک ایسوسی ایشن کو پیش کیا۔