روٹرڈیم (جیوڈیسک) عالمی نمبر چھ اینڈی مرے اور ارجنٹائن کے جوآن مارٹن ڈیل پوٹرو ورلڈ انڈور ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔
ہالینڈ کے شہر روٹرڈیم میں ہونیوالے ٹینس ٹورنامنٹ میں برطانوی سٹار اینڈی مرے اور فرانس کے (Edouard Roger) مد مقابل ہوئے۔ ومبلڈن چیمپئن اینڈی مرے نے فرانسیسی حریف کو سٹریٹ سیٹس میں چھ تین اور چھ تین سے شکست دی۔
سنگلز ایونٹ ہی کے ایک اور میچ میں ارجنٹائن کے ڈیل پوٹرو نے (Gael Monfils) کو دلچسپ مقابلے کے بعد زیر کیا۔ (del Potro) سات چھ اور چھ تین سے کامیابی حاصل کر کے اگلے راؤنڈ میں پہنچے۔