ورلڈ ٹوینٹی ٹوینٹی آج سے سری لنکا میں شروع ہو رہا ہے

ICC world t20

ICC world t20

ورلڈ ٹوینٹی ٹوینٹی (جیوڈیسک) ورلڈ ٹوینٹی ٹوینٹی سری لنکا میں آج سے شروع ہورہا ہے، ایونٹ کے افتتاحی میچ میں میزبان سری لنکا کا مقابلہ زمبابوے سے ہوگا۔ ورلڈ ٹوینٹی ٹوینٹی کے مقابلے آج سے شروع ہو رہے ہیں، ایونٹ کا فائنل سات اکتوبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ جس میں شرکت کرنے والی بارہ ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایونٹ کا پہلا میچ میزبان سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ہوگا، جو پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔ میگا ایونٹ میں پاکستان اپنے گروپ ڈی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ سے تیئس ستمبر کو مدمقابل ہوگا۔ جو پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے کھیلا جائے گا۔

چوتھا آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی سری لنکا میں منعقد ہورہاہے۔ یہ ایشیا میں کھیلاجانیوالا پہلاورلڈٹی ٹوئنٹی ہے۔اس سے قبل جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیزبیس بیس اوورز کے ورلڈ کپ کی میزبانی کرچکے ہیں۔پہلے ورلڈ ٹوئنٹی کا فائنل چوبیس ستمبر دوہزارسات کوجوہانسبرگ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلاگیا۔ بھارت نے پانچ وکٹوںکے نقصان پرایک سو ستاون رنز اسکورکئے۔ جواب میں پاکستان کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں پانچ رنز سے ناکام رہی اورایک سوباون رنز بناکر آٹ ہوگئی۔ب ھارت ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کا پہلا فاتح بن گیا۔

انگلینڈ میں منعقدہ دوسرے ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کافائنل اکیس جون دوہزارنو کو لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلا گیا۔ سری لنکا نے چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سواڑتیس بنائے۔ پاکستان نے شاہد آفریدی کی نصف سنچری کی بدولت دو وکٹ گنواکر ہدف عبورکرلیا اور آٹھ وکٹ کی فتح کے ساتھ ورلڈٹی ٹوئنٹی کی چیمپئن شپ کا تاج اپنے سرپرسجالیا۔

ویسٹ انڈیز میں کھیلے جانیوالے تیسرے ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کا فائنل سولہ مئی دوہزار دس کوایشیز حریف ٹیموں انگلینڈ اور آسٹریلیاکے درمیان ہوا ۔آسٹریلیا نے چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو سینتالیس رنز اسکور کئے۔ انگلینڈ نے تین وکٹیں کھوکر ہدف عبورکیا اور سات وکٹوں کی فتح کی بدولت پہلی بار کوئی آئی سی سی ٹورنامنٹ جیت لیا۔