ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ مرحلے میں عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستانی ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں نمبر پر آگئی۔ آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقہ کی ٹیم ایک سو چونتیس ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر براجمان ہے۔ انگلینڈ دوسرے اور بھارت کی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے۔ سری لنکا میں جاری ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ مرحلے میں دو میچز میں فتح نے قومی ٹیم کو ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچادیا ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم نویں سے ساتویں نمبر پر آگئی ہے۔بیٹسمین رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کلم لیڈ کررہے ہیں۔ ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔ بالرز رینکنگ میں سعید اجمل بدستور ٹاپ پوزیشن پر ہیں۔ شاہد آفریدی پانچویں اور محمد حفیظ کا نمبر نواں ہے۔