ورلڈ ٹی 20: جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی

zimbabwe vs south africa t20

zimbabwe vs south africa t20

ہمبن ٹوٹا ورلڈ ٹی 20 میں جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو باآسانی 10 وکٹوں سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ سری لنکا میں کھیلے جارہے آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ جنوبی افریقہ بولرز نے کپتان کے فیصلے کو درست ثابت کرتے ہوئے زمبابوے کو صرف 93 رنز تک محدود رکھا۔ جنوبی افریقہ نے 94 رنز کا ہدف 12.4 اوور ز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔ جنوبی افریقی اوپنرز رچرڈ لیوی 50 اور ہاشم آملا 32 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ اس سے قبل زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 93 رنز بنائے، کریگ ارون 37 رنز اور اسٹورٹ مسکنیری 11 رنز بناکر نمایاں بیٹسمین رہے ان کے علاوہ کوئی بھی زمبابوین کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہیں ہوسکا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے آل راونڈر جیک کیلس نے 4 اوورز میں محض 15 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، مورن مورکل 2 اور ڈیل اسٹین اسٹین نے ایک وکٹ لی۔