ورلڈ کپ کوالیفائر میں آج اسپین اور فرانس مد مقابل

Spain - France

Spain – France

ورلڈ کپ فٹبال (جیوڈیسک) ورلڈ کپ کوالیفائر میں آج اسپین کی ٹیم فرانس کے مد مقابل آئے گی، جبکہ ارجنٹائن اور چلی کا مقابلہ جمعے کو ہوگا۔ ارجنٹائن کے کوچ الیجندرو سبیلا کا کہنا ہے کہ چلی مضبوط ٹیم ہے شائقین کو کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

دو ہزار چودہ ورلڈ کپ کوالیفائر میں آج ورلڈ چیمپئین اسپین اور فرانس کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ فرانس کے کوچ ڈیڈئیر ڈیسچیمپس کا کہنا ہے کہ اسپین کے خلاف میچ میں ان کی ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپین ورلڈ چیمپئین ہے لیکن ان کی ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتے ہیں۔ اسپین کی ٹیم گزشتہ دس سال سے کوئی کوالیفائیر میچ نہیں ہاری ہے۔ آخری مرتبہ اسپین کو دو ہزار تین میں یونان کے خلاف ایک صفر سے شکست ہوئی تھی۔

دوسری جانب جمعے کو ارجنٹائن کی ٹیم چلی کے خلاف میچ کھیلے گی۔ ارجنٹائن کی ٹیم نے میچ کے لئے بھرپور تیارویوں کا آغاز کردیا ہے۔ ارجنٹائن نے اس سے قبل یوراگوئے کے خلاف ہونے والے میچ میں تین صفر سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ پیرو کے خلاف میچ ایک ایک سے برابر رہا تھا۔ ارجنٹائن کے کوچ الیجندرو سبیلا کا کہنا ہے کہ چلی کی ٹیم مضبوط ہے اس کے خلاف مثبت کھیل کا مظاہرہ کرکے ہیں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کھلاڑی یوراگوئے کے خلاف ہونے والی کارکردگی کے تسلسل کو براقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔