سپریم کورٹ میں میمو گیٹ کیس کی سماعت جاری ہے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ بابراعوان کی پریس کانفرنس میں عدلیہ کی تضحیک کی گئی، بتایا جائے کہ یہ انفرادی فعل تھا یا وفاق کا مقف۔ میمو گیٹ کیس کی سماعت شروع ہوئی تو چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ یکم دسمبر کو آپ کے سامنے کارروائی ہوئی، حکم جاری ہوا، پھر حکومتی وزرا کی پریس کانفرنس ہوئی جس میں عدالتی حکم کی تذلیل کی گئی،کیا وہ موقف حکومتی وزرا کا تھا یا انفرادی تھا،موقف وزرا کا تھا تو بتائیں ان کے خلاف کیا کارروائی ہوئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا نو رکنی بینچ میمو گیٹ کیس کی سماعت کررہا ہے جس میں مسلم لیگ ن کے سربراہ نوازشریف اور دیگر درخواست گزاروں نے پٹیشن دائر کررکھی ہیں۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ 11بجے بابر اعوان کی پریس کانفرنس دکھائیں گے۔